Friday, September 20, 2024

باولر شعیب اختر نے پی سی بی کی طرف سے نوکری کی پیش کش قبول کر لی

باولر شعیب اختر نے پی سی بی کی طرف سے نوکری کی پیش کش قبول کر لی
February 20, 2018

لاہور (92 نیوز) دنیا کے تیز ترین باولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نوکری کی پیش کش قبول کر لی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔
شعیب اختر نے پی سی بی کی آفر قبول تو کر لی ہے مگر اس سے پہلے وہ پی سی بی اور نجم سیٹھی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب بھی وہ بورڈ کے فیصلوں پر نقطہ چینی کرتے رہیں گے یا نہیں ، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔
چند روز قبل شعیب اختر نے جرمنی میں کہا تھا کہ وہ کسی قسم کی نوکری نہیں لیں گے لیکن وہ رضاکارانہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ۔