Thursday, September 19, 2024

باغیوں نے آئندہ دنوں کراچی میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا

باغیوں نے آئندہ دنوں کراچی میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا
March 7, 2016
کراچی (92نیوز) انیس قائم خانی نے آئندہ دنوں کراچی میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو ساتھ دینے کی دعوت بھی دے ڈالی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے جب سے آئے ہیں لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انیس قائم خانی نے فاروق ستارکو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ فاروق ستارحق اورسچ پرہیں توہماراساتھ دیں گے۔ وہ نائنٹی ٹو نیوزسے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ قبل ازیں سید مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر صغیر احمد کو نئی پارٹی میں شامل ہونے پر مبادک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ”را“ کے ایجنٹ کی جانب سے نئے صوبے بنانے کی بات پر لوگ ڈریں گے۔ ثبوت مانگنے والے پہلے ان ثبوتوں پر کام کریں جو ان کے پاس ہیں۔ ڈیفنس کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں نے ان کا پیغام سمجھ لیا اور دنیا بھر سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار سے متعلق مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ثبوت مانگنے والے پہلے ان ثبوتوں پر کام کریں جو موجود ہیں۔ سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانا گناہ نہیں لیکن جب ”را“ کا ایجنٹ یہ بات کرے تو لوگ ڈریں گے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وہ کسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے پاکستان نہیں آئے‘ ان کی پارٹی کا ابھی کوئی نام نہیں لیکن منشور واضح ہے۔