باراک اوباماکی میموریل ڈےکےموقع پرقومی قبرستان میں گمنام فوجی کی قبر پر حاضری
واشنگٹن(ویب ڈیسک)باراک اوباما نے میموریل ڈے کے موقع پر امریکی فوج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے آخری بار آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں گمنام فوجی کی قبر پرحاضری دی ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدر براک اوباما نے بطور صدر آخری بار میموریل ڈے کی تقریبات میں شرکت کی ، وہ آرلنگٹن کے قومی قبرستان گئے جہاں انہوں نے امریکا کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گمنام فوجی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پچھلے چودہ سال کے دوران پہلی بار ایسے وقت میموریل ڈے کی تقریبات منائی جا رہی ہیں جب امریکا کسی زمینی جنگ میں شریک نہیں ،،تاہم امریکی فضائیہ عراق اور شام میں داعش کیخلاف فضائی کارروائیاں جبکہ عراق اور افغانستان میں تربیتی مشن میں مصروف ہے ۔