Thursday, September 19, 2024

این اے 245 اور 267 کا ضمنی انتخاب فوج کی زیرنگرانی کرانے کا فیصلہ

این اے 245 اور 267 کا ضمنی انتخاب فوج کی زیرنگرانی کرانے کا فیصلہ
April 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 267 اور این اے 245 کے ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خطوط لکھ دیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 267 جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے مطالبے پر پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔ جھل مگسی کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے۔ ضمنی انتخاب 28اپریل کو شیڈول ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے این اے 245 اور پی ایس 115 میں رینجرز طلب کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ دونوں حلقوں میں پولنگ 7 اپریل کو ہو گی۔ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔