ایم کیوایم بہادر آباد گروپ کا گلشن اقبال میں سیاسی پاورشو
کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم بہادر آباد گروپ کا آج گلشن اقبال میں سیاسی پاورشو ہو گا ۔ ایم کیوایم بہادر آباد گروپ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔
جنرل ورکرز اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ کرسیاں لگا دی گئی ہیں ۔ پارٹی پرچم بھی سجائے جا رہے ہیں ۔
ورکرز اجلاس سے خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ اہم فیصلے اوراعلان بھی متوقع ہیں ۔
فاروق ستار سے علیحدگی کے بعد بہادر آباد گروپ کا یہ پہلا پاورشو ہے ۔
دوسری جانب فاروق ستار گروپ کےانٹراپارٹی الیکشن اتوار کو ہونگے ۔ الیکشن کے سلسلے میں ضروری تیاریاں کر لی گی ہیں ۔ فاروق ستار کی رہائشگاہ کےقریب الیکشن آفس بھی بنا دیاگیا ہے ۔