ایم کیو ایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانےوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی۔
نئی آڈیو میں کہکشاں حیدر ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ کو نشانہ بنانےکی ہدایت دے رہی ہے ، جس میں کہتی ہے کہ فجر میں کام نہیں کرنا فجر میں سناٹا ہوتاہے، دوپہر یا مغرب کےوقت کام کریں جب ٹریفک چل رہاہو۔