Tuesday, April 30, 2024

ایم کیو ایم قائد کی تقریر کےخلاف پاکستان اوربرطانیہ میں مقدمات چلائیں گے: چودھری نثار

ایم کیو ایم قائد کی تقریر کےخلاف پاکستان اوربرطانیہ میں مقدمات چلائیں گے: چودھری نثار
August 24, 2016
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہا ہے کہ متحدہ قائد کی تقریر سے سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ ان  کا کہنا ہے تقریر کے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات چلائیں گے جبکہ ہم نے برطانیہ کو کارروائی کیلئے کہہ دیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی  اردو بولنے والا متحدہ قائد کا ساتھ نہیں دے گا ۔ تقریروں کا ریکارڈ اور غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت ہیں ۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ  آئندہ آرمی چیف کا فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا اس معاملے کا سیاسی نہ بنایا جائے ۔