ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کیخلاف مزید دو مقدمات درج
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کیخلاف مزید دو مقدمات درج کر لیئے گئے ۔ مقدمات میں اغوا ، دست درازی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمات متاثرہ خاتون علینہ اور اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کئے گئے ۔
ایک مقدمہ گلشن اقبال اور دوسرا تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا ۔
اس موقع پر سماجی رہنما صارم برنی نے کہا کہ متاثرہ لڑکی علینہ اور اس کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔