Thursday, September 19, 2024

ایم کیو ایم اور ”را“ کے گٹھ جوڑ کیخلاف تحقیقات کا آغاز

ایم کیو ایم اور ”را“ کے گٹھ جوڑ کیخلاف تحقیقات کا آغاز
March 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایم کیو ایم کے ”را“ سے فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔ سرفراز مرچنٹ کو منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن جاری۔ تحقیقات ایف آئی ا ے کو دیے جانے کی خبر نائنٹی ٹو نیوز نے کل ہی دے دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سرفراز مرچنٹ کے ایم کیو ایم پر الزامات کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے کو حکم دے دیا ہے۔ ایف آئی اے نے انکوائری کیلئے سرفراز مرچنٹ کو سمن بھی جاری کر دیے ہیں۔ ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سرفراز مرچنٹ نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے فنڈز لینے کا الزام عائد کیا تھا اور اس کے تمام شواہد حکومت پاکستان کو دینے کا فیصلہ بھی کرلیا جس پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری کیلئے سرفراز مرچنٹ کو سمن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔