Thursday, September 19, 2024

ایف بی آر نے بجٹ سازی کا عمل تیز کر دیا

ایف بی آر نے بجٹ سازی کا عمل تیز کر دیا
March 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے بجٹ سازی کا عمل تیز کر دیا۔ اٹھارہ مارچ تک تمام اسٹیک ہولڈرزسے تجاویز طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بجٹ تجاویز فوری طور پر مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی، چیمبرز آف کامرس، پاکستان بزنس کونسل، چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس، وکلاءاور ریٹیلرز سے بھی بجٹ تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز 18 مارچ تک بجٹ تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔