Thursday, September 19, 2024

ایف اے کپ فٹبال ، شیفلڈ یونائیٹڈ اور ہل سٹی کی ٹیموں کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا

ایف اے کپ فٹبال ، شیفلڈ یونائیٹڈ اور ہل سٹی کی ٹیموں کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا
February 17, 2018

لندن (92 نیوز) ایف اے کپ فٹبال کے پانچویں راؤنڈ میں کھیلے گئے میچز میں لیسسٹرسٹی اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ شیفلڈ یونائیٹڈ اور ہل سٹی کی ٹیموں کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا ۔
پہلے مقابلے میں لیسسٹر سٹی اور شفیلڈیو نائیٹڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے ۔ پہلے ہاف تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
دوسرے ہاف میں لیسسٹر سٹی کے کھلاڑی وارڈی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔
دوسرے مقابلے میں چیلسی کی ٹیم ہل سٹی سے ٹکرائی ۔ چیلسی کی ٹیم آغاز سے ہی چھائی رہی اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا ۔
چیلسی نے با آسانی صفر کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی کاجھنڈا گاڑا ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے ویلین نے دو،پیڈرو اور گیروڈ نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔