Tuesday, April 30, 2024

ایف آئی اے کا ن لیگ کے سٹی صدر پومی بٹ کے گھر پر چھاپہ

ایف آئی اے کا ن لیگ کے سٹی صدر پومی بٹ کے گھر پر چھاپہ
December 22, 2020

گوجرانوالہ (92 نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے سٹی صدر مسلم لیگ ن پومی بٹ کے گھر چھاپہ مارا، 2 گھنٹے تک تلاشی لی۔

پومی بٹ پر آمدن سے زائد اثاثوں اور ٹیکس چوری کا الزام ہے، پومی بٹ ایم پی اے عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کے چھاپے میں پومی بٹ گرفتار نہ ہوسکے۔

پومی بٹ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے گھر کے شیشے توڑے گئے، خواتین اور بچوں دھکے مارے گئے۔

چند ہفتے قبل بھی ایف آئی اینٹی کرپشن ونگ نے پومی بٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری سے بچ گیا۔

سابقہ ڈپٹی میئر پومی بٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے سرکاری دوکانیں اونے پونے دے دی تھیں۔ ان پر سرکاری خزانے کو کوروڑں روپے نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔