Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ کے بعد پی سی بی کی طرف سے کمیٹی کا قیام ایک مذاق، سکیورٹی فراہمی کے بغیر قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھجوانا چاہیے: وسیم اکرم

ایشیا کپ کے بعد پی سی بی کی طرف سے کمیٹی کا قیام ایک مذاق، سکیورٹی فراہمی کے بغیر قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھجوانا چاہیے: وسیم اکرم
March 5, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم بھی قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں بوم بوم پچھلے بیس سال سے ایسا ہی کھیل پیش کر رہے ہیں، اب کیا حکمت عملی تبدیل کریں گے۔ سکیورٹی فراہمی کے بغیر قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھجوانا چاہیئے۔ کراچی میں وسیم اکرم کی موبائل ایپ لانچ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وسیم اکرم پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا مگرجب وسیم اکرم سے قومی ٹیم اور بوم بوم کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو سچ بولنے سے باز نہ رہ سکے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بعد کمیٹی کا قیام پی سی بی کی طرف سے ایک مذاق ہے۔ وسیم اکرم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس معاملے کو حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دینا چاہئے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم کی کوچنگ کر سکتے ہیں مگر کوئی ان سے پوچھے تو سہی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں علاقائی کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط نہیں جس کے باعث نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔