Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم تینوں شعبوں میں ناکام‘ آفریدی کے صرف دو رنز

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم تینوں شعبوں میں ناکام‘ آفریدی کے صرف دو رنز
March 5, 2016
لاہور (92نیوز) ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کاپہلا ایشیا کپ پاکستانی ٹیم کے لیے ڈراو¿نا خواب ثابت ہوا۔ بلے باز چلے نہ گیند باز۔ فیلڈرز نے ساتھ دیا نہ ہی قسمت نے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بدترین کارکردگی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ بلے بازوں کا بلا گھوما نہ باو¿لرز نے کوئی کمال دکھایا۔ بیٹنگ میں سرفراز احمد‘ شعیب ملک اور عمر اکمل نے قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ باقی بیٹسمین ”تو چل میں آیا“ کی پالیسی پر گامزن رہے۔ چیف سلیکٹر کے منظور نظر خرم منظور تین میچوں میں صرف گیارہ رنز ہی بنا پائے۔ پی ایس ایل میں عمدہ بلے بازی سے ٹیم میں جگہ بنانے والے شرجیل خان نے بھی قوم کی امیدوں پر پانی پھیرا۔ اوپنر پورے ٹورنامنٹ میں باون رنز بناسکے۔ کپتان شاہد آفریدی اور سینئر کھلاڑی محمد حفیظ المعروف پروفیسر بھی بری طرح ناکام رہے۔ حفیظ نے چار میچوں میں اکتیس اور آفریدی نے صرف دو رن بنائے۔ باو¿لرز کی بات کریں تو محمد عامر تنہا ہی لڑتے نظر آئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ انہوں نے پانچ شکار کیے۔ سمیع تین میچوں میں تین ہی وکٹیں لے سکے۔ بنگلا دیش کے خلاف ان کی دو نو بالز پاکستان کی شکست کا سبب بھی بنیں۔