Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ سے باہر ہوتے ہی پاکستانی بلے باز فارم میں آگئے ، آخری پول میچ میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرادیا

ایشیا کپ سے باہر ہوتے ہی پاکستانی بلے باز فارم میں آگئے ، آخری پول میچ میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرادیا
March 4, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی بلے باز  فارم میں آگئے پاکستان نے آخری پول میچ میں سری لنکا کو چھے وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کےمطابق بہت دیر کی مہربان آتے  آتے ،اب کیا ہوت جب چڑیاں  چگ گئیں کھیت۔ پاکستانی  بلے باز فارم  میں آئے  بھی تو ایشیا کپ  سے باہر ہونے کے بعد ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے  پہلے کچھ اعتماد تو حاصل کیا لیکن واپسی گھرکی راہ بھی پکڑ لی۔ ہدف کےتعاقب میں  اوپنرز ٹورنامنٹ میں پہلی باربیس سے زائد رنز کی  پارٹنر شپ بنانے میں کامیاب ہوئے  لیکن حفیظ  چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےشرجیل خان  اور سرفراز نے  اکتیس اور اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی عمر اکمل اور شعیب ملک نے  ایک بار پھر ٹیم کی نیہا پار لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر بیٹنگ کرتے  ہوئے چار وکٹوں کے نقصان  پر ایک سو پچاس رنز اسکور کیے،تلکارتنے دلشان  پچھہتر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے،چندی مل نے اٹھاون رنز  کی اننگز کھیلی۔ سری لنکن اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو دس رنز جوڑے  اور ٹورنامنٹ کی دوسری بڑی پارٹنرشپ  بنائی۔ پاکستانی  ٹیم باؤلنگ اور فیلڈنگ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی  عرفان نےدو وکٹیں حاصل کیں تو دو کیچ بھی ڈراپ کیے۔