Tuesday, April 30, 2024

  ایشٹن کارٹر کی دعوت پر نوازشریف کادورہ پینٹا گون

   ایشٹن کارٹر کی دعوت پر نوازشریف کادورہ پینٹا گون
October 23, 2015
واشنگٹن(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ کیا ، امریکی وزیرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اورپاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پینٹاگون پہنچے توامریکی وزیرنے خود ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اورایشٹن کارٹرکی ملاقات میں علاقائی امن اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرامریکی وزیرِ دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ  دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے میں پاکستان نے اہم کردارادا کیا۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے، طارق فاطمی، جلیل عباس جیلانی اورسیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری  بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ nawaz naw