Friday, September 20, 2024

اگر سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے ، عمران خان

اگر سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے ، عمران خان
February 20, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ پردباؤ ڈال رہے ہیں۔ اگرسپریم کورٹ پر دبائو ڈالا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے،  پھر یہ نہ کہیں کہ سڑکوں پر کیوں آئے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایک سینیٹر کے بدلے 40 کروڑ روپے کی آفر آئی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پشاور کے ارباب نیازاسٹیڈیم کی مرمت و تعمیرنو منصوبے اور قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں پویلین کا افتتاح کیا۔ساتھ ہی کپتان نے  سیاسی سرگرمیوں کا بھی دوبارہ آغاز  کرنے کا اعلان کیا۔

 میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہناتھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ پردباؤ ڈال رہے ہیں،  اگر ایسا ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ عابد باکسر پاکستان آرہا ہے ،ان کا سارا کچا چٹھا کھول دے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ ایک سینیٹر کے بدلے 40 کروڑ کی پیش کش ہوئی ۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے بکنے والے نہیں جو بکے گاکارکن اس کا گھیراؤ کریں گے۔