Thursday, May 2, 2024

اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع

اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع
November 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں  21 نومبر تک توسیع کر دی گئی ،نیب نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد  ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے  اکرم درانی کے وکیل سے استفسار کیا کہ  کیا آپ دھرنے سے یہاں آرہے ہیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا تقدس برقرار رہنا چاہئے ، یہ معاملات پارلیمنٹ میں ہی طے ہونے چاہئیں ۔ اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور دو رہائشی منصوبوں میں کرپشن کیخلاف تین انکوائریز  ہو رہی ہیں ۔