Tuesday, April 30, 2024

اپوزیشن نے پڑھے بغیر ہی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی مسترد کر دی، فروغ نسیم

اپوزیشن نے پڑھے بغیر ہی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی مسترد کر دی، فروغ نسیم
August 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا اپوزیشن نے پڑھے بغیر ہی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی کو مسترد کر دیا۔ پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا سینیٹ میں بل مسترد کرکے اپوزیشن نے خود کو ایکسپوز کر دیا۔ اب یہ معاملہ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں جائے گا۔ اپوزیشن رہنماؤں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں  ملکی  مفاد میں اسے  سپورٹ کریں۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بولے پیپلزپارٹی ایک عظیم نعرے کے ساتھ آئی تھی، آج کی پیپلزپارٹی کرپٹ اور متعصب پارٹی ہے۔ جب تک قانون کا اطلاق نہیں ہوگا اس وقت تک کراچی اور سندھ کے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں۔ جب تک تعصب کا عنصر غالب ہے اس وقت تک کراچی، حیدرآباد سمیت پورے سندھ کا کچھ نہیں ہو سکتا۔ کراچی کے مسائل کی اصل جڑ کرپشن اور تعصب ہے۔