Saturday, September 21, 2024

اپوزیشن جماعتوں نے ہم سے ووٹ لیا ، لیکن ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیا، فضل الرحمان

اپوزیشن جماعتوں نے ہم سے ووٹ لیا ، لیکن ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیا، فضل الرحمان
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سربراہ اجلاس میں شکوہ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہم سے ووٹ لیا، لیکن ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن کے سات ووٹ حکومتی امیدوار کو پڑے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟، پی ڈی ایم کی دس میں سے نو جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، صرف پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جمہوری اصولوں کے مطابق اکثریت کا فیصلہ استعفے دینے کے حق میں ہے۔