Thursday, September 19, 2024

اپنی کابینہ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، عمران خان

اپنی کابینہ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، عمران خان
August 13, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین  اور متوقع وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ چینل 92 نیوز کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے  اپنی کابینہ سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے  جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ  ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ چینل 92 نیوز کے نمائندے نے کپتان سے سوال کیا کہ  آپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کس کا انتخاب کیا ہے تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ  ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے بھی فیصلہ نہیں ہوا۔