اپراورکزئی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
ہنگو (92 نیوز) اپراورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بلندخیل میں ٹل اسکاؤٹس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔