اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر
لاہور ( 92 نیوز)پنجاب حکومت نےلاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40روپے مقرر کردیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھجی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سےشروع کیے گئے منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے۔