انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے،پروٹیز کی جانب سے وین ڈوسن 74اور فاف ڈوپلیسی 52رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے دو وکٹیں حاصل کیں،192رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ میلان اور جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 18ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
ڈیوڈ میلان نے 99اور بٹلر نے 67رنز بنائے۔