انگلش کرکٹرز لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان میں کھیلنے پر رضامند
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلش کرکٹرز لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے۔ پی ایس ایل میں دونوں کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
برطانوی اخبار کے مطابق لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔