انگلش بلےبازوں کی پارٹنر شپ پریشانی کاباعث بنی لیکن ہمارے باؤلرز نے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا : مصباح
دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی ٹیسٹ کے فاتح کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلش بلےبازوں کی پارٹنر شپ، پریشانی کا باعث بنی لیکن پاکستانی باولرز کی عمدہ کارکردگی نے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کےمطابق مصباح الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ چار ٹیسٹ میچ جیتنے والے ایشیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
میچ کے بعد میڈیا ٹاک کے دوران فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ جب بھی انگلینڈ خلاف سیریز آتی ہے پلئیرز پر ایکسٹرا پریشر پڑ جاتا ہےدبئی ٹیسٹ کے آخری سیشن میں انگلینڈ نے جس عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
میچ میں کچھ کیچ چھوٹے مگر یہ کھیل کا حصہ ہے دوسری جانب مصباح کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلش ٹیل اینڈرز نے عمدہ بلے بازی کی آئندہ میچ میں غلطیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔