Friday, September 20, 2024

انڈس واٹر کمیشن سوتا رہا،بھارت نے دریائے جہلم اور چناب کا پانی روک لیا

انڈس واٹر کمیشن سوتا رہا،بھارت نے دریائے جہلم اور چناب کا پانی روک لیا
February 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارت نے پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ربڑڈیم ٹیکنالوجی کے ذریعے دریائے جہلم اور چناب کا پانی روک لیا،منگلا ڈیم خالی ہے جب کہ انڈس واٹر کمیشن سویا رہ گیا۔

بھارتی آبی جارحیت سے پنجاب کو پانی کی 70 فیصد کمی کا سامنا ہے جبکہ 13 لاکھ ایکڑ گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

انڈس واٹرکمشنرسویا رہا جبکہ دوسری طرف بھارت نے اپنا کام کر دکھایا اور دریائے جہلم اورچناب کا پانی روک لیا۔ بھارت نے دریائے جہلم پر وولربیراج کے قریب ربڑ ڈیم تعمیر کرلیا ۔ ربڑ ڈیم  سے 30 ہزار ایکڑفٹ پانی روکاجا سکتا ہے۔