Tuesday, April 30, 2024

انٹرا سٹی ٹرانسپورٹرز کا سندھ حکومت کے ایس او پی پراتفاق

انٹرا سٹی ٹرانسپورٹرز کا سندھ حکومت کے ایس او پی پراتفاق
April 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  انٹرا سٹی ٹرانسپورٹرز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کے ایس او پیز قبول کرلیے  ، بیرون شہر چلنے والی بسوں میں نصف نشستیں خالی رکھی جائینگی ، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں  پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کاجلد امکان ہے۔

ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلنے کے امکانات روشن ہو گئے ، پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹرز نے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے  ایس اوپی پر اتفاق کرلیا  ، سندھ میں ایک سےدوسرے شہرکے درمیان چلنے والی بسوں میں پچاس فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی ، ہر بس میں مجموعی گنجائش کے نصف پر مسافر بٹھائے جائینگے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں نے کام کی اجازت ملنے پر احتیاطی تدابیر پرعمل کی یقین دہانی کرائی فیصلہ ہوا کہ مرحلہ وار ٹرانسپورٹ سرگرمیاں  بحال کی جائیں گی۔

 سندھ حکومت کی تجاویز پر پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں  نے بھی اتفاق کرلیا مسافر بسوں کے مالکان ماسک ،سینیٹائزر کے لازمی استعمال کو یقینی بنائیں گےٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ خسارہ ہوگا مگر اپنا اور قوم کا فائدہ احتیاط میں ہے ۔

سندھ حکومت لاک ڈاون کے سبب متاثرہ ٹرانسپورٹرز کے ریلیف کے لیے ٹیکس اور فیس میں رعایت دی جائے گی جبکہ امکان ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں کے اندر  چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی آئندہ ہفتے تک بحال کردی جائے گی۔