انعام بٹ آج قطر میں زور آزمائیں گے
قطر ( 92 نیوز) پاکستانی ریسلر انعام بٹ آج قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں ان ایکشن ہونگے ، قومی ریسلر نے پاکستانی عوام سے میچ جیتنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے پر نظریں جمالیں، قومی ریسلرانعام بٹ نے پاکستانی عوام سے میچ جیتنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا ۔ انعام بٹ نے پچھلے سال کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔