انشااللہ اگلا وزیر اعظم بلوچستان سے ہوگا،سرفراز بگٹی
کوئٹہ ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انشااللہ اگلا وزیر اعظم بلوچستان سے ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے نئی سیاسی پارٹی سامنے آجائے گی جس میں بلوچستان کے نامور سیاست دان ہونگے،موجودہ سیاسی پارٹیوں نے کبھی بلوچستان کی طرف توجہ ہی نہیں دی ۔