انتخابات 2018 کا وقت صبح 8سے شام 5بجے تک مقرر،وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کیلئے پولنگ کا وقت مقرر کر دیا گیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی ، الیکشن کمیشن نے پولنگ بڑھانے کا پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کا وقت قانون کے مطابق صبح 8 بجے مقرر ہے ، وقت بڑھانے کا ختیار کمیشن کا ہے لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے ۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتہائی مجبوری کے تحت پولنگ کےدن کچھ دیر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔