Friday, September 20, 2024

امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی کی جیل میں خود کشی کی کوشش

امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی کی جیل میں خود کشی کی کوشش
March 3, 2016
پشاور(92نیوز)بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ   نے  جیل میں خودکشی  کرنے کی  کوشش کی گارڈ نے پستول چھین کر کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کےمطابق نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سید معصوم شاہ نے جیل میں  اپنی   زندگی  ختم  کرنے  کی کوشش کی۔ جیل ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی سے واپسی پر سید معصوم شاہ نے سکیورٹی گارڈ سے پستول چھینی   اور  اپنے   آپ کو  گولی  مارنے  لگا   تو  گارڈ نے پستول واپس چھین کر اس کی  خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق پستول میں  گولی  نہیں  تھی  جس پر وہ  نہیں  چل سکی ۔