امریکی ڈرون طیارے کی ایرانی سرحد کے قریب پروازیں
تہران(ویب ڈیسک)امریکی جاسوس طیارے یو ایس یو ٹو نے ایرانی سرحد کے قریب پروازیں کی ہیں ۔
ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ اس جاسوس طیارے کو افغانستان سے مانیٹر کیا جارہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جاسوس طیارے کو جب وارننگ دی گئی تو اسی وقت طیارے نے اپنی سمت تبدیل کرلی۔
دوسری طرف یمن میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت القاعدہ کے چار شدت پسند ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔