Thursday, September 19, 2024

امریکی ماہرین نے وائی فائی سے چلنے والی جوسرمشین متعارف کرا دی

امریکی ماہرین نے وائی فائی سے چلنے والی جوسرمشین متعارف کرا دی
April 2, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اور نت نئی ایجادات نے حضرت انسان کو حیرت زدہ کر رکھا ہے۔ ایسی ہی حیرت زدہ کر دینے والی ایک اور ایجاد سامنے آ گئی ہے وہ یہ ہے ماہرین ٹیکنالوجی نے اب جوسر مشین کے ساتھ بھی وائی فائی منسلک کر دی ہے۔ ارے آپ مذاق سمجھ رہے ہیں۔ جناب یہ بالکل حقیقت ہے کہ کیلی فورنیا کی ایک کمپنی نے ایسی جدید جوسر مشین بنائی ہے جو وائی فائی پر چلے گی۔ یہی نہیں مشین میں پھل اور سبزیاں کاٹ کر نہیں بلکہ پیکٹ میں پیک میٹریل کے ذریعے رکھی جائیں گی۔ بس پیکٹ لگائیں اور مزیدار فریش جوس کے مزے اٹھائیں۔ جوسر مشین خاصی مہنگی ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 700 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔