امریکی صدر نے چینی فوج کی مدد کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی فوج کی مدد کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔ اطلاق 31 چینی کمپنیوں پر ہو گا۔ آرڈر سے امریکی کمپنیوں اور شہریوں پر چینی کمپنیوں کے شیئرز خریدنے پر پابندی ہو گی۔