Thursday, May 2, 2024

امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں داعش کیخلاف جنگی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی منظوری نہیں دی: ترجمان وائٹ ہائوس

امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں داعش کیخلاف جنگی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی منظوری نہیں دی: ترجمان وائٹ ہائوس
December 10, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں جنگی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی منظوری نہیں دی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عراق میں داعش کے خلاف جنگی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کے لیے امریکی صدر باراک اوباما سے منظوری کی درخواست کی گئی تھی جس پر امریکی صدر نے تاحال دستخط نہیں کیے۔ امریکا کے دفاعی سیکرٹری ایش کارٹر نے کہا تھا کہ عراق میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جائے گا۔ جنگی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے داعش کے خلاف اہم کامیابیاں ملیں گی تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ کے مطابق امریکی صدر ایسے کسی بھی احکامات کی منظوری کا ارادہ نہیں رکھتے۔