امریکی ریاست نیوجرسی میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی اور اسکول بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس میں ایک استاد اور ایک طالبعلم ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ماؤنٹ اولیو ٹاؤن شپ کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔
اسکول بس میں پرائمری جماعت کے طلبا او اساتذہ سوار تھے ۔
حکام نے ایک طالب علم اور ایک استاد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
حادثے کے بعد ہائی وے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔