Thursday, September 19, 2024

امریکی ریاست الینوئے میں نجی طیارہ گر کر تباہ،7افراد ہلاک

امریکی ریاست الینوئے میں نجی طیارہ گر کر تباہ،7افراد ہلاک
April 8, 2015
الینوئے(ویب ڈیسک)امریکی ریاست الینوئے  میں چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی  حکام کے مطابق نجی طیارہ الینوئے کے مرکزی ایئر پورٹ  کے رن وے کے قریب حادثے کا شکار ہوا جس میں کم از کم سات افراد موقع پر ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں الینوئے  یونیورسٹی  کے شعبہ کھیل کے بھی دو ارکان شامل ہیں،یورنیوسٹی حکام کے مطابق مرد باسکٹ بال ٹیم کے ایسوسی ایٹ ہیڈ کوچ طورے وارڈ اور شعبہ کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر آرون لیچ حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ الینوائے پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک مرنےتوالون کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔