Thursday, September 19, 2024

امریکی ریاست الی نوئے میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 7افراد ہلاک

امریکی ریاست الی نوئے میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 7افراد ہلاک
April 8, 2015
الی نوئے (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الینوئے میں چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق نجی طیارہ الی نوئے کے مرکزی ایئرپورٹ  کے رن وے کے قریب حادثے کا شکار ہوا جس میں کم از کم سات افراد موقع پر ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں الی نوئے  یونیورسٹی  کے شعبہ کھیل کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔ یورنیوسٹی حکام کے مطابق مرد باسکٹ بال ٹیم کے ایسوسی ایٹ ہیڈ کوچ طورے وارڈ اور شعبہ کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر آرون لیچ حادثے کا شکار ہوئے ہیں، الی نوئے پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک مرنے والوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔