Tuesday, April 30, 2024

امریکی خفیہ اداروں نےروس کی جانب سےہیکنگ کی رپورٹ تیار کرلی

امریکی خفیہ اداروں نےروس کی جانب سےہیکنگ کی رپورٹ تیار کرلی
January 6, 2017

 واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی خفیہ اداروں نے روس کی جانب سے  انتخابات میں ہیکنگ کی رپورٹ تیار کرلی روسی اقدام کو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی روسی مداخلت کی رپورٹ کودرست قرار دے دیا اور کہا کہ مداخلت روسی حکومت کی مرضی سے کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا معاملہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جنرل جیمز کلیپرنے  کانگریس میں پیش  ہوکر بیان دیا ہے کہ  روس نے مبینہ طور پر امریکی انتخابات میں  دخل اندازی  کیوں کی۔  اس کی وجہ آئندہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتائی جائے گی رپورٹ میں روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی امریکی انتخابات میں دخل اندازی کرنے کے مقصد کو بھی آشکار کیا جائے گا،امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ کریملن حکام نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز کو ہیک کرنے کا حکم دیا تھا امریکی صدارتی انتخابات کے دوران بیرونی دخل اندازی کے بارے میں رپورٹ صدر باراک اوباما کو پیش کی گئی جبکہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا  ،مکمل رپورٹ کو آئندہ ہفتے عام کیا جائے گا۔ روس نے ان امریکی الزامات کی تردید کی ہے لیکن اوباما انتظامیہ نے ان الزامات کی بنیاد پر روس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری  کاکہنا ہے کہ روسی ہیکنگ سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ درست ہے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی حکومت کی مرضی سےمداخلت کی گئی۔