امریکی جاسوس میتھیو بیرٹ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور
اسلام آباد(92نیوز)امریکی جاسوس میتھیو بیرٹ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی جاسوس میتھیو بیرٹ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کر لیا گیا ہے ۔ میتھیو بیرٹ کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہےاورمیتھیو بیرٹ کو9 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو جعلسازی سے پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ سی آئی اے ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے نوٹس لے لیا ہے اور ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن شفٹ معطل کر دی ہے۔