امریکی بچے کاایک منٹ میں ایک ہزار80 بار تالی بجا نے کا ریکارڈ
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکہ میں سات سالہ بچے نے ایک منٹ میں ایک ہزار 80مرتبہ تالی بجاکر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
امریکی شہر میامی کے رہائشی سیون ویڈ کے انداز نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کرڈالا ۔
یوں ننھے سیون ویڈ نے سابقہ ریکارڈ کو 60 تالیوں سے مات دے دی،جسے گنیز بک آف ورلڈ نے بھی تسلیم کیا۔