امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحری بیڑے کے فلائیٹ ڈیک پر تباہ ہو گیا
منیلا (92 نیوز) امریکی بحریہ کا ایم ایچ 60 سی ہاک ہیلی کاپٹر بحری بیڑے کے فلائیٹ ڈیک پر تباہ ہو گیا۔
امریکی نیوی پریس سروس کا کہنا تھا کہ سی ہاک ہیلی کا پٹر نے بحری بیڑے یو ایس ایس رونلڈ ریگن سے ابھی اڑان بھری ہی تھی کہ تباہ ہو گیا۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ نیوی پریس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امریکی بحریہ کا ہیلی کا پٹرفلپائنی سمندر میں معمول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔