امریکہ کی میکسیکو سرحد پر آئے تارکین وطن پر اندھا دھند شیلنگ
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی حکام نے میکسیکو سرحد پر آئے تارکین وطن پر اندھا دھند شیلنگ شروع کردی، شیلنگ امریکی سرحدی محافظوں کی جانب سے کی گئی۔
امریکی صدر کی پالیسیوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔ امریکی سرحد کے محافظوں نے رات کے اندھیرے میں میکسیکو سرحد پر آنےوالے تارکین وطن پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کردی۔
آنسو گیس کی شدید شیلنگ سے سرحد پر لگائی گئی دیوار بھی دھوئیں کے بادلوں میں چھپ گئی۔تارکین وطن کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔