امریکہ ،فامولا الیکٹرک ریس میں جین ایرک بازی لے گئے
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں فارمولا الیکٹرک ریس کے دلچسپ ایونٹ میں ڈرائیورز نےصلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے، آخری ریس میں فرانس کے جین ایرک سب پر بازی لے گئے، لوکاس ڈی گراسی نے دوسری، ڈینئل ابٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ریس کے شرکا نے رفتار اور کنٹرول کا زبردست مظاہرہ کیا ،ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے ڈرائیورز نے خوب جان ماری ۔
آخری ریس میں فرانس کے جین ایرک کی عمدہ کارکردگی ،اسٹار ڈرائیور نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔
برازیل کے لوکا س ڈی گراسی نے دوسری ، جرمنی کے ڈینئل ابٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔