Tuesday, April 30, 2024

امریکہ سی پیک کا بڑا مخالف ، سنگین دھمکیاں دیتا رہا ہے ،ناصر جنجوعہ

امریکہ سی پیک کا بڑا مخالف ، سنگین دھمکیاں دیتا رہا ہے ،ناصر جنجوعہ
December 18, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ سی پیک کا بڑا مخالف ہے ، سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے ۔ ٹرمپ حکومت مودی سرکار کی زبان بول رہی ہے ۔ واشنگٹن اور مغرب کا ساتھ دینے سے ملک میں دہشتگردی آئی ۔ بھا رت نے پاکستان کےخلاف سرد جنگ شروع کررکھی ہے۔
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی سلامتی پالیسی پر سیمینار سے خطاب کے دوران ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ڈبل گیم کا الزام لگایا جاتا ہے حالانکہ بدقسمتی سے خود امریکہ دہشتگردی کےخلاف جنگ ہار چکا۔
ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کررہا ہے ۔ جنوبی ایشیاءکی سلامتی دباﺅ میں ہے۔ فاٹا ہو ، کراچی یا پھر بلوچستان اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔
ناصر جنجوعہ نے یہ بھی کہا کہ چین اسٹریٹجک پارٹنر ہے ۔ پاکستان روس اور سنٹرل ایشیا کے لیے گزرگاہ ہے ۔ ہم 4 بڑے انٹرنیشنل شہر بنا رہے ہیں ۔ ملک کا مستقبل روشن ہے۔