Thursday, September 19, 2024

امریکامیں مقیم سکھ برادری کابھارتی وزیراعظم کیخلاف احتجاج

امریکامیں مقیم سکھ برادری کابھارتی وزیراعظم کیخلاف احتجاج
April 2, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)واشنگٹن میں ایٹمی تحفظ کےحوالے سے سربراہ کانفرنس کے موقع پر  امریکا میں مقیم سکھ برادری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں ایٹمی سیکیورٹی سے متعلق کانفرنس کے موقع پر سیکڑوں افرادواشنگٹن کنونشن سنٹر کے باہر جمع ہوئے  انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر مختلف نعرے درج تھےمظاہرے میں شریک بعض افراد ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی کیلئے تو دیگر کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے ان میں سب سے نمایاں سکھ تھے جن کا دعویٰ تھا کہ انہیں بھارت میں مذہبی آزادیاں حاصل نہیں اور بھارت میں  بی جے پی حکومت  سکھوں کیخلاف مظالم  جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے بی جے پی حکومت اور نریندر مودی حکومت کی مذہبی عدم رواداری  کی پالیسیوں کیخلاف  پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔