امریکا کی طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر زلمے خلیل زاد طلب
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے طالبان سے مذاکرات کی اچانک منسوخی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں نمائندے زلمے خلیل زاد کو طلب کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے زلمے خلیل زاد کو 19 ستمبر کو کھلی سماعت کے دوران افغان امن منصوبے پر جوابدہی کیلئے بلا لیا۔
کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین ایلیٹ اینجل نے کہا کہ انہوں نے سمن پر دستخط اس لیے کیے کیوں کہ امریکی وزارت خارجہ خلیل زاد کو افغان امن منصوبے اور انتظامیہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دینے کیلئے دی جانے والی متعدد درخواستیں نظر انداز کر چکا ہے۔