Thursday, September 19, 2024

امریکا کا سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی بڑھانے کا اعلان

امریکا کا سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی بڑھانے کا اعلان
April 8, 2015
ریاض(ویب ڈٰیسک)امریکا نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لئے  اسلحے کی فراہمی کا عمل تیز کر رہا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض کے دورے پر آئے امریکا کے نائب وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ  امریکا اتحادی ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون بھی بڑھا رہا ہے۔ ادھر امدادی اداروں نے یمن کے شہر عدن میں انسانی بحران میں اضافے سے متعلق بھی خبردار کیا ہے جہاں شہر کی سڑکوں پر باغیوں اور حکومتی اتحادیوں کی لڑائی جاری ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یمن میں جاری لڑائی میں کم سے کم ساڑھے پانچ سو افراد ہلاک اور دو ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہےادھر صوبہ ایب میں اسکول پر سعودی طیاروں کی بمباری سے درجنوں بچے زخمی ہوئے ہیں۔