امریکا میں پیدا ہونےوالا بھاری بھرکم پانڈا لوگوں کی توجہ کا مرکز
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکا میں پیدا ہونےوالا یہ بھاری بھرکم پانڈا اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
عوام کے چہیتے اس پانڈے کا سب سے بڑا مشغلہ اپنی جگہ پر سکون سے بیٹھ کر بانس کھانا ہے ۔ یہ پانڈا دن میں 30 کلو بانس کھاتا ہے جبکہ ہفتے میں ایک بار گنے کا رس چوسنے کا شوق بھی پال رکھا ہے۔
امریکا میں اس خوبصورت پانڈے کے لاکھوں مداح ہیں جو دور دور سےا سے دیکھنے آتے ہیں۔